لاہور 25 مئی (اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مختلف یونین کونسلز سے آئے لیگی کارکنان اور عوام کے مسائل سنے۔صوبائی وزیر نے لوگوں سے گلیوں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی و پانی کے مسائل بارے دریافت کیا اور کہا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح، ہمارے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں، بلال یاسین نے کہا کہ اس سال کے ترقیاتی کاموں سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اگلے سالوں میں شہر لاہور اور صوبہ پنجاب کی برق رفتار ترقی کا روڈ میپ تیار کیا جاچکا ہے، بلال یاسین نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اس حلقے کی عوام سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن قیمتی اثاثہ ہے، ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا،
وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ ہمارا کام مخالفین پر تنقید کرنا نہیں، آپکی خدمت اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔