لاہور، 26 مئی ( اے پی پی): بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی اور سٹاف پاکستان پہنچ گیا۔
دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،چار رکنی دستے میں تنزید حسن،شمیم حسین،جاکر علی،مہدی حسن شامل ہیں۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں چار کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے اراکین لاہور پہنچے،آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس،شرف السلام،نجم الحسین،محمد توحید سمیت سپورٹ سٹاف کے اراکین شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔











