صدر مملکت آصف علی زرداری کی پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں شرکت

8

‎لاہور، 26 مئی (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور ‎لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔

‎صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی   پیش  کی اور‎ گولڈ میڈل بھی پہنائے ‎اس کے علاوہ صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ‎لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ‎افواجِ پاکستان کی جانب سے ملک کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں۔

‎صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔