استنبول، 26 مئی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ترک وزیر دفاع یشار گیولر ،ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ،پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کی عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف اب ایران کے شہر تہران کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں انکی ایرانی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہونگی۔