لاچین، 29 مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لئے روانہ ہو گئے،لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔
وزیراعظم نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات کی ۔ انہوں نے پاکستان۔ ترکیہ۔ آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور وہ آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرزکے تحفظ کے بارے میں ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔