وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین

19

کوئٹہ ،31 مئی ( اے پی پی):  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  پوری قوم کو مبارکباد  دی-

انکا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی جبکئ

ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے  – وزیر اعظم نے کہا کہ دعاء ہے کہ  مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے