پاکستانی پاور لفٹنگ چیمپئن سیبل سہیل نے پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

23

اسلام آباد، 30 مئی (اے پی پی):پاکستانی پاور لفٹنگ چیمپئن سیبل سہیل نے پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستانی پرچم بلند کردیا۔

 قطر کے شہر دوحہ میں پہلی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سیبل سہیل 59 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں 95 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سیبل نے 40 کلوگرام وزن سنیچ جبکہ 55 کلوگرام کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں 10 ممالک سے 30 سے ذائد خواتین ویٹ لفٹر نے حصہ لیا۔

  سیبل سہیل اس سے قبل کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔