ریسکیو 1122 ملتان نے عیدالاضحی  کے لیے ایمرجنسی پلان جاری

3

ملتان،04 جون (اے پی پی ): پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے عیدالاضحی 2025 کے لیے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

عید کے دنوں میں شہر کی اہم مساجد، عید گاہوں، تفریحی مقامات اور عوامی مقامات پر ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکلز اور موبائل پوسٹس تعینات کی جائیں گی۔ تمام ریسکیو اہلکار جدید طبی و فائر فائٹنگ آلات سے لیس ہوں گے اور 24 گھنٹے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔ تحصیل جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں بھی اسپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

مخصوص موبائل پوسٹس کے مقامات درج ذیل ہیں،مرکزی عیدگاہ، خانیوال روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ ابدالی مسجد، ابدالی روڈ مسجد عمر بن خطاب، شاہ رکن عالم کالونی صدر کینٹ عسکری جھیل حسین آگاہی وہاڑی چوک القریش کالونی، مظفرآبادحیدریہ مسجد،گلگشت کالونی ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ “آپ ہمارا فخر ہیں، اور سابقہ روایات کے مطابق اس عید پر بھی اپنی ذمہ داریاں فرض شناسی سے ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچنا ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔”عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں اور درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔جھیلوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے سے اجتناب کر یں۔ون وہیلنگ جیسے خطرناک اسٹنٹس سے گریز کریں۔ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔کسی مشکوک چیز کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ریسکیو ٹیمز ہرممکن کوشش کریں گی کہ عید کی خوشیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ مزید معلومات لئے 0619220305 ریسکیو 1122، ضلعی دفتر، ملتان سے رابطہ کریں۔