اسلام آباد،4جون(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انڈیپنڈنٹ اردو سے وابستہ سینئر صحافی مونا خان کی والدہ کے انتقال پر ان کے دفتر جا کر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونا خان کی والدہ کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ان کی دعا، شفقت اور محبت انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔”
تعزیت کے اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔











