سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سپارکو  کیلئے 5ہزار 418 ملین روپے مختص

8

اسلام آباد ،10 جون (اے پی پی ):حکومت نے  آئندہ مالی سال 26-2025سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سپارکو  کیلئے 5ہزار 418 ملین روپے مختص  کئے گئے ہیں  ۔ منگل کو  جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی  کے اعدادوشمار کے مطابق  حکومت  نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں میں 4جاری ترقیاتی سکیموں میں پاکستان  ملٹی میشن کمیونیکشن سیٹلائٹ سسٹم کیلئے 400ملین روپے ، اسٹیبلشمنٹ آف پاکستان سپیس سنٹر کیلئے 1518.5 ملین روپے ، پاکستان آپیٹکل ریموٹ سینسنگ  کیلئے 1200ملین روپے  اور دو نئے ترقیاتی سکیموں میں پاکستان مینڈ سپیس مشن کیلئے 600ملین روپے  اور پاکستان لونر ایکسپلوریشن کیلئے 400 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔