پی ایس ڈی پی،ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن  کے 25جاری و 2 نئے منصوبوں کے لیے  15005.801ملین روپے   مختص

13

اسلام آباد,10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت  ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن  کے 25جاری و 2 نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 15005.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق   ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن  کے 25جاری  ترقیاتی منصوبہ جات  کے لیے مجموعی طور پر 14805.801ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ 2نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے 200ملین روپے  کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق  ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن   کے دونئے منصوبوں میں یو سی بہر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں ماڑی صفدر شاہ کے مقام پر دریائے سرن پر آر سی سی پری سٹریسٹڈ پل کی تعمیر کے منصوبے  کے لیے 100ملین روپے جبکہ  یو سی بہر کنڈ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں شاہ دا پنجہ کے مقام پر دریائے سرن کے مقام پر پری سٹریسٹڈ پل کی تعمیر کے منصوبے  کے لیے 100ملین روپے  کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔