پی ایس ڈی پی کے تحت مواصلات ڈویژن کے 4 جاری منصوبوں کیلئے  14 کروڑ 91 لاکھ  50ہزارروپے مختص

20

اسلام آباد۔10جون  (اے پی پی):حکومت نے  آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے  ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی ) کے تحت مواصلات ڈویژن کے 4 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 14 کروڑ 91 لاکھ  50ہزارروپے مختص کئےہیں ۔ پی ایس ڈی پی کےجاری اعدادوشمار کے مطابق ان 4جاری منصوبوں پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 2 کروڑ 89 لاکھ 28 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔