پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل

22

لاہور 10جون(اے پی پی) پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔ترجمان پنجاب کے مطابق پولیس نے رواں سال کے دوران 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان، 03 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ،دھواں چھوڑنے والی 02 لاکھ 28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان، 19 ہزار سے زائد تھانوں میں بند، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والے 176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹ ضبط کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کیے جائیں، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے، ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز میں شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم، ڈرائیور شہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے، لرنر، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر لائسنس، ڈوپلیکیٹ لائسنس کیلئے شہری آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔