اسلام آباد، 10جون(اے پی پی):نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ناصر چوہدری نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ بجث عوام دوست اور تاجر دوست ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بجٹ میں گورنمنٹ کی پالیسی اور وزیر اعظم پاکستان کا وژن یہ بتا رہا ہے کے آنے والے دنوں میں معیشیت مضبوط ہوگی اور بہت سے مسائل میں کمی ہوگی۔ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال شہریوں کے لیے بڑی سہولت ہوگی۔











