صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

22

اسلام آباد،12 جون(اے پی پی ):  صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں وکشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر مملکت نے آزاد جموں وکشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطے کی عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔