ملتان 12 جون )اے پی پی):ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا ہے کہ آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی ،آگاہی واک کا مقصد عوام الناس میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، بچوں سے مشقت کروانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو روزانہ کی بنیاد پر بھکاری کچرا چننے والے جبری مشقت کا شکار اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے رہا ہے ، بیورو سنٹر میں موجود بچوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ بہتر تعلیم و تربیت جارہی ہے۔