لاہور، 14 جون ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
اورالیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائےوزیراعظم نےملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کرنے سمیت الیکٹرک وہیکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حیسن، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔











