اسلام آباد، 14جون: (اے پی پی ):قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایک مافیا ہے جو درآمدات پر کمیشن بنانے کے لئے ہروقت تیار رہتا ہے
انہوں نے کہا کہ دنیا زراعت پر کیا کچھ کررہی ہے مگر ہم زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے اقدامات نہیں کر رہے، ہم کیوں یوکرین و آسٹریلیا کے کسان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ ہمیں اپنے کسان کے لئے سوچنا ہے۔کسان کیا مانگ رہا ہے صرف گندم کی قیمت مانگ رہا ہے۔ پی پی پی نے ایف بی آر کو تاجروں کو گرفتار کرنے کی اجازت دینے کی شق واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
ہم نے پی ٹی آئی حکومت سے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔











