اسلام آباد،17 جون(اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت بلی کا کردار ادا کر رہا ہے خطے میں پاکستان اپنے دفاع میں کسی سے بھی کم نہیں ہے، سفارتی سطح پر پاکستان کی طرف سے جو وفد دنیا میں گیا جس کی سربراہی بلاول بھٹو صاحب نے کی ۔ اس سے ہمیں سفاری سطح پر کامیابی ملی جس طرح پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا وہ قابل ستائش ہے,جس طرح بلاول بھٹو نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اس سے ہاکستان کا امیج بلند ہوا۔ اور آج دنیا پاکستان کے موقف کو مان رہی ہے اور پاکستان کو وہ عزت دے رہی ہے جس کا پاکستان حق دار ہے۔