ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کا بجٹ پر اظہار خیال

5

اسلام آباد،17 جون)اے پی پی ): ایران اسرائیل تنازعہ کی مذمت کرتے ہیں  اور اس وقت اس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے تمام مسلم ممالک کو امت مسلمہ کی طرح متحد ہونا ہوگا، جب تک ہم متحد نہین ہونگے یہ مٹھی بھر اسرائیل ہم پر ایسے ہی حملہ کرتا رہےگا۔ بجٹ بظاہر خوش نما ہے مگر عوام کی حالت کی طرف دیکھا جائے تو مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ عوام کی حالت زار کچھ اچھی  نہیں ہے۔

 سولر پینلز پر ٹیکس لگا کے عوام سے متبادل انرجی کے وسائل حاصل کرنے کا حق چھین رہی ہےاور حکومت کو سولر پینلز پر ٹیکس ختم کرنا چاہئے۔ تعلیم اور صحت کے لئے جع  بجٹ  مختص کیا گیا وہ ناکافی ہے۔

ہمین سکللڈ ورکرز بنانے ہونگے۔ یوتھ کے لئے  آسان قرضہ جات ہونے چاہئے اور اس کے حصول کا طریقہ کار بھی  آسان ہونا۔ چاہئے۔ ہمارے ملک میں نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔ ملک میں برین ڈرین کی شرح بڑھ رہی ہے۔