اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، شگفتہ جمانی، میاں خان بگٹی اور محمد خان جمالی نے بدھ کو ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں انہوں نے متعلقہ حلقوں کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیر برائے تعلقات عامہ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے بجلی عبد الرحمان کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔