وفاقی وزیر سمند پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کا بڈاپسٹ پروسیس تقریب سے خطاب

3

اسلام آباد، 20 جون (اے پی پی): وفاقی وزیر سمند پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے بڈاپسٹ پروسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ  بڈاپسٹ پروسیس ڈائیلاگ کی میٹنگ 10 سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں ہو رہی ہے۔ اس ڈائیلاگ میں تفصیلی گفتگو ہو گی کہ کس طرح ہنر مند نوجوان کے لیے آسانی پیدا کی جائے اور نوجوان روزگار کے لیے قانونی طریقے سے بیرون ملک جا سکیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بیرون ملک جانے کے قانونی طریقہ کار سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں،ہماری 14 ملین سے زائد ورک فورس بیرون ملک میں روزگار کما رہی ہے، ترسیلات زر کا ہماری معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ہے۔

انھوں نے مذاکرات میں شرکت پر یورپی یونین سمیت دیگر بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔