اسلام آباد،20جون (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کا بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ پرتجاویز دینے کی بجائے صرف تنقید کر رہی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں جتنے بھی بجٹ پیش کیے وہ آئی ایم ایف کی طرف سے تھے ۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پارلیمنٹ کے ذریعے نہیں کی گئی تھی بلکہ کیبنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ عوام کی بہتری چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے مزدور کا سوچنا ہو گا، مزدور کی کم سے کم اجرت بجٹ میں مختص نہیں کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا شکر گزار ہوں کہ جب بھی کم سے کم اجرت کی بات کی گئی انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ آج بھی ملک میں مزدوروں کو ان کی پوری اجرت نہیں مل رہی موجودہ پینشن پالیسی سے ملازمین کی فیملز متاثر ہوں گی، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ یہ قدغن ان لوگوں پر نہ لگے جن کی بیوہ یا معذور بچے ہوں۔