صاحبزادہ محمد حامد رضا کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال

2

اسلام آباد،20  جون(اے پی پی):قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی  حامد رضا کا کہنا تھا کہ ملک میں صحت اور تعلیم کا شعبہ neglect کیا گیا ہے۔ کسان کی حالت زار کا کوئی پرسان حال نہیں وہ بیج اور کھاد بھی ادھار پر لیتا ہے۔ میلینئم گولز میں  2020 یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔ مگر ہم نے ان تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کوئی جامع پالیسی نہیں بنائی۔

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے لبنان شام اور عراق میں حملہ کر کے ایران تک راستہ حملہ ہموار کیا گیا ہے۔ اگر تہران کو نقصان پہنچا تو ہمیں یہ تشویش ہے کہ کہیں پاکستان کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکےہیں  مگر انہوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا، اسرائیل ایک غاصب قوم ہے۔ عالم اسلام  اس وقت ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل کو واضح پیغام جانا چاہئے کہ ہم ایران کو گرنے نہیں دیں گے،اسرائیل نے کوئی بھی شرارت کی تو افواج پاکستان اور عوامِ پاکستان اسرائیل کو نیست و نابودکر دے گی۔