ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

19

اسلام آباد، 23 جون(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال خان نے پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے تمام ممبران ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں،ہم اس ایوان میں عوام کی نمائندگی کے لیے آئے ہیں اور ہمارا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے۔

محمد اقبال خان نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیں سنجیدگی، ذمہ داری اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت اور قومی ترقی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔