اسلام آباد،23 جون (اے پی پی): اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے بروز پیر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ ایران پرامریکی حملہ کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، ڈالرز میں تیل کی قیمت اورایکسچینج ریٹ کے بارے میں تفصیلات بتاناضروری ہے،توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے 10 کروڑ 50 لاکھ یومیہ کھپت ہے، دنیا میں تیل کاذخیرہ 12سے لیکر15دنوں تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے صورتحال گھمبیرہوسکتی ہے۔
عمر ایوب خان نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے ڈالرکی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے چینی برآمدکی گئی اوراب درآمدکی جارہی ہے اس چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سولر پینلز پر ٹیکس واپس لیا جائے، لوگوں کی قوت خریدکم ہوئی ہے۔ اخبارات سے صحافیوں کو نکالا جا رہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ایف بی آر کوگرفتاریوں کے اختیارات دینے کی مخالفت کی اورکہاکہ اس قانون کاغلط استعمال ہوسکتاہے۔