اسلام آباد، 25 جون )اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوششوں سے پارلیمنٹ ہاؤس میں الائیڈ بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض اسکیم کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ الائیڈ بینک کی جانب سے قومی اسمبلی ملازمین کے لیے آسان شرائط پر قرض کی سہولت میسر ہو گی،اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم الائیڈ بینک برانچ سے ملازمین کو گھر کی تعمیر، خرید، مرمت اور گاڑی کی خریداری کے لیے آسان شرائط پر قرضہ دستیاب ہو گا،قرض اسکیم سے کم آمدنی والے ملازمین کو اپنا گھر بنانے اور خریدنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا،اسکیم سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے وہ ملازمین استفادہ کر سکیں گے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں،الائیڈ بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قرض اسکیم کے پراسیس میں ملازمین سے کوئی سروس فیس وصول نہیں کی جائے گی،
اسپیکر قومی اسمبلی نے اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی، مشیر برائے قانون سازی قومی اسمبلی اور اس اہم اقدام میں دیگر افسران کی کاوشوں کو سراہا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے الائیڈ بینک کی جانب سے فراخدلانہ تعاون پر الائیڈ بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ملازمین اور افسران نے اسپیکر قومی اسمبلی کے اس احسن اقدام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور جملہ عملے کے افراد نے اس خوش آئند اقدام پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں قومی اسمبلی و الائیڈ بینک کے اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی۔