اسلام آباد، 26 جون ( اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان نے آخری ہاکی کا ٹورنامنٹ اچھا کھیلا ہے،کل تک ایک ٹیم لانچ کریں گے جو چائنا جا کر ٹورنامنٹ کھیلے گی-
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جو حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنے-
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ نے کہا کہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر فیڈریشن کو سپورٹ کریں- انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن اپنا پرپوزل دے رہی ہے،ہم اس کو دیکھ لیں گے کیونکہ ہاکی قومی کھیل ہے-