اسلام آباد، 27 جون (اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایازصادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعے کو منعقد ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سالوں کے ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری لی گئی ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26ء، رواں مالی سال 2024-25ء اور گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے اخراجات کے منظور شدہ جدول پیش کر دیے گئے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئین کے آرٹیکل 83 کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26ء کے اخراجات کا منظور شدہ جدول، گزشتہ مالی سال 2023-24ء اور 30 جون 2024-25ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے منظور شدہ اخراجات کا جدول، گزشتہ مالی سال 2023-24ء کے متجاوز اخراجات کا منظور شدہ جدول ایوان میں پیش کیے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیاگیا ہے۔











