وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا سپین میں منعقدہ ایف ایف ڈی 4 کانفرنس میں عالمی مالیاتی نظام میں انصاف، شمولیت اور ترقیاتی امداد بڑھانے پر زور

16

سیویل، اسپین – 01 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سیویل، اسپین میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے ترقیاتی فنانسنگ (FFD4) کے مرکزی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اپنے خطاب میں سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کی مالی ترجیحات، درپیش چیلنجز اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی مالیاتی نظام کو زیادہ منصفانہ، مساوی اور جامع بنانے کے لیے فوری اور مربوط عالمی اقدامات پر زور دیا۔

وزیرِ خزانہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ یکجہتی اور شراکت داری کے اصولوں کے تحت ترقی پذیر ممالک کی حمایت کو یقینی بنائے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔