جیونجو، کوریا، 03 جولائی(اے پی پی): ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں جاپان کو شکست دے کر فائنل کے لئیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان فائنل میچ کل مالدیپ یا چائنیز ٹا ئپی کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔