اسلام آباد،03 جولائی(اے پی پی): وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے ڈرائی پورٹس کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس میں مغلپورہ، اسلام آباد، اور اضاخیل ڈرائی پورٹس کی آمدن اور صلاحیت کا جائزہ اور تمام ریلوے ڈرائی پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ان ڈرائی پورٹس میں بے پناہ آمدنی کی صلاحیت موجود ہے۔
وزیر ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (DS) کو سخت محنت اور اصلاحات کا حکم اور ریلوے افسران کو اسٹیشنز کے بار بار دورے کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مسافروں سے براہ راست رابطہ اور مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔
وزیر ریلوے کا اوگرہ سے منظور شدہ سلنڈر چیکنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔