وزیر اعظم پاکستان ، ترک  صدر اور آذری صدر کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی

4

‎خانکندی، 5 جولائی( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے  صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا جبکہ تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی ۔تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیابعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم  کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔