انجینئر امیر مقام  سے “سانحہ سوات” پر پذیرائی حاصل کرنے والے رضاکار محمد ہلال  کی ملاقات

3

‎ مالم جبہ ، 5 جولائی(اے پی پی ): وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ “سانحہ سوات” کے دوران اپنی بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے سے قومی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے رضاکار محمد ہلال سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر نے  رضا کار محمد ہلال کو پھولوں کا ہار پہنایا اور شاندار خراج تحسین پیش کیا  جبکہ انکی بے لوث خدمات اور بحرانی حالات میں ان کی بے مثال قربانی کو سراہا۔

‎اس موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد ہلال نے فوری اور نڈر اقدامات کر کے  قیمتی انسانی جانیں بچائیں اور دوسروں کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف ،رضاکار محمد ہلال کو ان کی شاندار عوامی خدمت کے اعتراف میں خصوصی انعام دینگے جبکہ  وفاقی حکومت رضاکار محمد ہلال کو بہادری اور خدمت کے جذبے پر خصوصی اعزاز سے نوازے گی۔

‎ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد قوم کا فخر ہوتے ہیں اور ان کی مکمل حوصلہ افزائی اور پذیرائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کو محمد ہلال جیسے ہیروز پر فخر ہے جو مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کے لیے بلا معاوضہ آگے بڑھتے ہیں۔