وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے  500 سال قدیمی جلوس کا دورہ

2

سکھر،5جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے  500 سال قدیمی جلوس کا دورہ کیا ، انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ضلعی انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو  سراہا- وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلوس کے لیے کیے گئے انتظامات دیکھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کے لئے کیے گئے انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو  سراہا- وزیر داخلہ محسن نقوی نے قدیمی جلوس کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔

روہڑی میں صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی رہائش پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ محرام الحرام میں لوگوں کو کم سے کم تکلیف ہوں، اس کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے نکا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر لوگ دھیان نا دیں ایسی خبریں پھیلانے والوں کو یہ تکلیف ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ سب ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سندھ اور پنجاب کے کچے میں صورتحال کا مکمل ادراک ہے ،وزیرستان اور وانا میں میں جیسے دہشتگردوں کا صفایا کیا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر جلد کچے کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر میں نادرہ آفس کے شہر میں قیام کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کے شکر گزار ہیں ان کی کاوشوں سے سکھر والوں سے کیا وعدہ پورا کیا، جلد پاسپورٹ آفس کی نئی عمارت پر بھی کام شروع کرینگے۔