جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

19

ا اسلام آباد،08 جولائی(اے پی پی):جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب منگل کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب، اعلیٰ عدلیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج صاحبان، وفاقی شرعی عدالت کے ججز، غیر ملکی سفیروں، بارز کے عہدیداران، لاء آفیسرز، سینئر وکلاء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔