پاکستان خواتین کرکٹرز کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کراچی میں شروع

3

کراچی، 08 جولائی (اےپی پی): پاکستان خواتین کرکٹرز کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ  کراچی میں شروع ہو گیا۔ 24 وویمنز کرکٹرز  نے فیلڈنگ اور فنٹس سیشن میں حصہ لیا۔  ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے سکلز بڑھانے کی مختلف مشقیں کیں۔ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں وویمنز کرکٹرز نے فیلڈنگ سکلز کی بھی مشقیں کیں۔  کوچز نے وویمنز کرکٹرز کو سکلز بڑھانے اور فٹنس کے بارے ٹریننگ دی۔