ملتان،09 جولائی(اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سڑکیں بحال پنجاب خوشحال ویژن کے تحت ریلوے پھاٹک چک آر ایس پر فلائی اوور کی تعمیر مکمل، ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جو کہ شہر اولیاءاور قرب و جوار کے شہریوں کیلئے اچھی خبرہے ۔
ان خیالات کااظہار کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے چک آر ایس فلائی اوور کے دور ہ کے موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ریلوے پھاٹک کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول تھا،عوامی شکایات کے ازالے کیلئے 1 کلومیٹر طویل فلاءاوور تعمیر کیا گیاہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ روڈ فرنیچر مکمل کرکے جدید شہری انداز دیا جائے۔ کمشنرملتان نے بتایاکہ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے ایک سال میں فلائی اوور مکمل کیا گیاہے۔اس موقع پر ایس ای ہائی ویز،ایکسئن ہائی ویز حیدر علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔