اسلام آباد، 09 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انڈس ہسپتال اور گلوبل فنڈ کے اشتراک سے ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ ماڈل پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، ہمیں لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں زہریلے اسپتال ویسٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ماڈل وینز فراہم کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لیے مخصوص ییلو ویسٹ وین ڈی ایچ او کے حوالے کی جائے گی۔