وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا ویتنام کا تاریخی دورہ،دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز

6

ویتنام، 09 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے۔ یہ کسی پاکستانی وزیر کا گزشتہ 15 برسوں میں پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط کے فروغ کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ہوائی اڈے پر ایم او آئی ٹی(وزارت صنعت و تجارت)کے ڈائریکٹر برائے ایشیا اور ویتنام کے سیکرٹری برائے سرمایہ کاری و تجارت نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر، ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت، سرکردہ کاروباری شخصیات اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی شراکت داری کو نئی جہت دینے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔