‎وفاقی وزیرداخلہ کا دورہ ایران ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات

10

‎تہران، 13 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
‎ایرانی وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔
‎ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک۔ ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
‎ محسن نقوی تہران میں زائرین اور بارڈر مسائل پر تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی درخواست پر سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
اے پی پی/ قرۃالعین/