پارکوں میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عامر کریم خاں

16

ملتان،14 جولائی(اے پی پی ): کمشنر عامر کریم خاں نے کہاہے کہ پارکوں میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مدنی پارک کے اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی،اورسہولیات بارے بات چیت کی۔

انہوں نے مدنی پارک میں صفائی اور انتظامات کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کیا۔ناقص انتظامات اورعدم دلچسپی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج زون اور پارک انچارج کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 علاوہ ازیں ا نہوں نے آوٹ سورس جھولوں اور کینٹین پر پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونے پر سربمہر کردیئے۔کمشنر عامر کریم خاں نے پارک میں خصوصی بچوں کے کارنر کی ابتر صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واکنگ ٹریک اورصفائی کی صورتحال بہتربنانے کاحکم دیا۔

انہوں نے حسن پروانہ پارک میں بند فلٹریشن پلانٹ کو فوری فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے باونڈری گرل، پول لائٹس کی فعالی، پارک کی بہتری کے لیے دس دن کی ڈیڈ لائین دی۔

ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پردیگرمتعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔