وفاقی وزیر احسن اقبال کا ایف آئی ڈی آئی سی ایشیا پیسیفک کانفرنس سے خطاب

40

اسلام آباد – 15 جولائی )اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے آئی ڈی آئی سی ایشیا پیسیفک مڈ ایئر کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کانفرنس کے نعقاد اور اس فورم میں عالمی و علاقائی اداروں کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کے شعبے میں شفاف اور مؤثر نظام پر زور دیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی میں معیاری منصوبہ بندی، شفاف معاہدات، اور بہتر عملدرآمد کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے FIDIC فریم ورک کو ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا جو معاہداتی نظام میں بہتری، شفافیت اور ضابطوں کی پاسداری کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فورمز سے بین الاقوامی تجربات سے سیکھنے اور مقامی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔ کانفرنس میں مختلف قومی و بین الاقوامی ماہرین، اداروں اور شراکت داروں نے شرکت کی۔