وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ

14

اسلام آباد،18 جولائی (اے پی پی ): وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔‎ اجلاس میں تمام ذیلی اداروں سربراہان اور  متعلق اعلی حکام کی شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  سروس ڈلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کے لئے حصول کیلئے جامع پلان طلب کرلیا ۔

‎‎وزیر داخلہ محسن نقوی کی تمام ذیلی اداروں کو تین دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر ضروری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو حتمی پلان پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے۔ جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہےکارکردگی کو مزید بہتر و مؤثر  بنانے کے لیے تمام ذیلی اداروں کے مابین مربوط ہم آہنگی و اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کی ضروریات اور دستیاب وسائل کی تفصیلات وضع کی جائیں،ہر ادارہ دوسرے اداروں کی  معاونت کے طریقہ کار  کے بارے ٹھوس پلان مرتب کرے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تمام  ذیلی اداروں میں مؤثر ربط و ہم آہنگی کے نتائج سے فائدہ عوام کو ہوگا۔ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے۔

  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز . ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی نیشنل پولیس بیورو، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن۔ ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد،  چیف آپریٹنگ آفیسر نادرا اورڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کی اجلاس میں شرکت۔