وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آل چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اعلیٰ سطح اجلاس

18

اسلام آباد، 18 جولائی )اے پی پی): وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آل چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال اور ممبر آپریشنز حامد عتیف بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کاروباری برادری کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے بتایا کہ تمام مطالبات پر باہمی مشاورت سے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں، جو جلد وزیرِ اعظم کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔تمام چیمبرز کے نمائندگان نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور مسائل کے حل پر شکریہ ادا کیا۔

یہ اجلاس ایف بی آر اور کاروباری برادری کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے۔