وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

20

‎راولپنڈی (19 جولائی ): 
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کو زبردست انداز میں سراہا۔ انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کے جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ادارہ واقعی ایک مثالی طبی مرکز بن چکا ہے۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ گزشتہ 13 برسوں سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، اور جب بھی میں اس ادارے کا دورہ کرتا ہوں، صرف مثبت آوازیں اور تعریفیں ہی سننے کو ملتی ہیں۔

‎وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ ادارے کی شفاف کارکردگی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ تمام خدمات اللّہ کی رضا کے لیے انجام دی جا رہی ہیں اور یہی خلوص اور جذبہ ہمیں کامیابی کی طرف لے جا رہا ہے۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے صحت کے شعبے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت کے میدان میں مثالی کام ہو رہا ہے، اور اب ادویات عوام کو ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، جو کہ ایک انقلابی قدم ہے۔