وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وفاقی وزیر داخلہ کے مابین ملاقات

21

 اسلام آباد، 19 جولائی ( اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا-

 دونوں وزراء نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا-

دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا  جبکہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔

ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا-