اسلام آباد،24 جولائی(اے پی پی ): وزیر داخلہ، چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی نظریات کو ایک طرف رکھ کر بطور ٹیم کرکٹ کی فروغ کےلئے کام کرنا چاہیے۔ایشین کرکٹ کونسل ایک فیملی کی طرح ہے، بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل کو مضبوط بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش میں جاری خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی، انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کے جنرل اجلاس کی میزبانی کے انتظامات پر سراہا۔ محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کے تمام ممبران کی شرکت کو بھی سراہا اور مبارکباد دی۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں حالیہ کریش واقع پر دکھ کا اظہار کیا۔