وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

7

کوئٹہ، 26 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔