ورلڈ یونیورسٹی گیمز؛ ٹیبل ٹینس کھلاڑی تیمور خان نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

45

ڈسلڈورف (جرمنی)، 26 جولائی ( اے پی پی): ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کی پہلی فتح، پاکستان کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی تیمور خان نے جرمنی میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں سائیپ رس کو 3-0 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 تیمور خان کا تعلق نسٹ اسلام آباد کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ سے ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے کھیلوں کے دستے کا حصہ ہیں۔

جرمنی میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کا 40 رکنی دستہ اس وقت سات کھیلوں میں شرکت کے لیے جرمنی میں موجود ہے۔

 پاکستان یونیورسٹیز کی ٹیم ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، جوڈو، تیراکی، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں حصہ لے رہی ہے۔